Jan ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • چین اور شمالی کوریا کی باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید

چین کے صدر شی جن پنگ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے دو طرفہ تعلقات مسلسل مضبوط بنانے اور علاقائی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے سلسلے میں اتفاق کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور پورے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون کو یقینی بنانے کے مقصد سے اتفاق کیا ہے۔

مسٹر جن پنگ نے مسٹر کم سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین جوہری ترک اسلحہ کی پالیسی ختم کرنے سے متعلق جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور امریکہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے سلسلے میں شمالی کوریا کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس