برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل بھاری اکثریت سے مسترد
Jan ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
برطانوی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل کو 230 ووٹوں سے مسترد کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے تاریخ ساز معاملے کو ایوان میں پیش کیا گیا جس پر ارکان کی حق یا مخالفت میں رائے شماری کی گئی۔ ایوان میں موجود 432 ارکان میں سے 202 ارکان نے ڈیل کی حمایت میں جب کہ 230 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دے کر اسے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔
اپوزیشن کی جانب سے اسی پر بس نہیں کی گئی بلکہ اپوزیشن جماعت نے تھریسامے کو مزید دھچکا پہنچاتے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ منظور کرایا جائے گا۔