Jan ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • کانگو میں فسادات 890 افراد ہلاک: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کانگو میں قبائلی فسادات کے باعث 890 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ ذرائع نے آگاہ کیا کہ صوبہ مئے اینڈومبے کے علاقے یمبی کے 4 گاؤں میں 16 دسمبر سے 18 دسمبر کے دوران لوگوں کو مارا گیا ہے۔ بیان کے مطابق بنونو اور بٹینڈے برادری کے درمیان ہونے والے خون ریز لڑائی میں 82 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کنشاسا حکومت کے ترجمان لیمبرٹ مینڈے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 100 افراد کی ہلاکت کی تازہ رپورٹ ہے جو حکومت کو دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا تھا کہ پرائمری اسکولوں، ایک میڈیکل سینٹر، ایک مارکیٹ اور نیشنل الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت تقریباً 465 گھروں اور عمارتوں کو نذر آتش یا نقصان پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ کانگو میں بنونو اور بٹینڈے برادری کے درمیان طویل مخاصمت پائی جاتی ہے اور تازہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب 13 دسمبر کو بنونو قبیلے کے سردار کو بٹینڈے قبیلے کی زمین میں دفنایا گیا۔

ٹیگس