Jan ۱۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • بریگزٹ کے بارے میں فرانسیسی ایمپلائر موومنٹ کا انتباہ

برطانوی پارلیمنٹ سے بریگزٹ معاہدہ مسترد کیے جانے کے بعد فرانسیس ایمپلائر موومنٹ نے ملکی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو بدترین صورتحال کے لیے آمادہ کریں۔

فرانسیس ایمپلائر موومنٹ کے جاری کردہ بیان مں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی صورت میں یورپ اور برطانیہ کے درمیان سروسز اور سرمائے کی منتقلی کا عمل آسان نہیں ہوگا۔میڈ ایف کے مطابق اس وقت تین لاکھ فرانسیسی شہری برطانیہ میں کام کرتے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ برطانوی شہری فرانس میں ملازم ہیں۔ بیان کے مطابق تیس ہزار فرانسیسی کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات برطانیہ کو فراہم کرتی ہیں جبکہ تین ہزار سے زائد فرانسیسی کمپنیاں برطانیہ میں کام کر رہی ہیں۔فرانسیس ایمپلائر موومنٹ کے مطابق ایسی صورتحال میں برطانیہ کی کسی معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے علیحدگی کے غیر متوقع منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس