بریگزیٹ کے بارے میں تھریسا مئے کا تازہ بیان
برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے تعلق سے اراکین پارلیمنٹ کو تین راستوں میں سے ایک راستے کا انتخاب کرنا ہو گا۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے پاس یہ تین راستے ہیں یا تو وہ کسی سمجھوتے کے بغیر یورپی یونین سے الگ ہو جائیں یا یورپی یونین کے ساتھ ہوئے سمجھوتے کے حق میں ووٹ دیں اور یا پھر بریگزیٹ کے عدم نفاذ کے بارے میں ووٹ دیں-
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے بارے میں معاہدے کی شق نمبر پچاس کی مدت میں توسیع سے موجودہ مشکل حل نہیں ہو گی-
تھریسا مئے کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دارالعوام کے اراکین نے بریگزیٹ معاملے پر یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے معاہدے کی مخالفت کی تھی-
برطانیہ کو انتیس مارچ کو بریگزیٹ سے نکلنا ہے- اس درمیان لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ اگر تھریسا مئے بریگزیٹ سمجھوتے کو منظور کرانے میں ناکام رہتی ہیں تو ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کر دے گی۔