Jan ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم کا امتحان، بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ آج

برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل نے ایک بحران کی صورت اختیار کر لی ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی، وزیر اعظم تھریسامے نے باغی اراکین کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تھریسامے نے کابینہ کو بتادیا ہے کہ وہ بھی نو ڈیل نہیں چاہتیں۔

ادھر برٹش رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی جس میں بریگزٹ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سجاد کریم نے کہا کہ ایوان کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ بریگزٹ پر کیا چاہتا ہے اور اسی صورت میں یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کی جانب جایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی پارلیمنٹ میں موجود 432 ارکان میں سے 202 ارکان نے ڈیل کی حمایت میں جب کہ 230 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دے کر اسے کثرت رائے سے مسترد کردیاتھا۔

ٹیگس