Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرنے پر مائیکروسافٹ کے کارکنوں کا احتجاج

مائیکرو سافٹ کمپنی کے ملازمین نے امریکی فوج کو آگیومنٹیڈ ریالٹی ہیڈ سیٹ فروخت کرنے پر احتجاج کیا ہے۔

مائیکروسافٹ کمپنی کے چورانوے کارکنوں نے اس کمپنی کے آگیومنٹیڈ ریالٹی ہیڈ سیٹ کو چار سو اسّی ملین ڈالر میں امریکی فوج کے ہاتھوں فروخت کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اس معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

مائیکروسافٹ کے ملازمین نے اپنے ٹویٹر پیج پر طومار لکھ کر کہا ہے کہ ان کا کام ہتھیار بنانا نہیں ہے-

مائیکروسافٹ کمپنی نے گذشتہ نومبر میں ڈھائی ہزار ہیڈ سیٹ فوج کے ہاتھوں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا- امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ ان ہیڈ سیٹ سے جنگ کے میدان میں اور فوجیوں کی مہارت کو بہتر بنانے کے لئے استفادہ کرے گی-

مائیکروسافٹ کے کارکنوں کے احتجاج کے بعد اس کمپنی کا شیئر جمعے کو تیزی سے گر گیا تھا- اس سے پہلے الفابٹ کمپنی کے ملازمین نے بھی پینٹاگون سے اپنی کمپنی کے معاہدے پر شدید احتجاج کیا تھا جس کے باعث وہ معاہدہ منسوخ کرنا پڑا تھا-

 

ٹیگس