خاشقجی قتل پرامریکہ اور سعودی عرب تعاون نہیں کر رہے: اقوام متحدہ
Mar ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب اقوام متحدہ سے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی مبصر اگنس کیلامیرڈ نے ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ترک حکام کے لئے رکاوٹیں پیدا کررہا ہے اور وہ خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں کسی بھی قسم کا تعاون کرنے سے انکار کررہا ہے۔
واضح رہے کہ خاشقجی کے قتل کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا کیونکہ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل پر پردہ ڈالنے کے لئے بڑی مقدار میں امریکہ اور بعض دیگر ممالک کو رشوت دیکر ان کا منہ بند کردیا ہے۔