شام میں دہشت گردوں کے کیمیائی حملے کے منصوبے پر روس کا انتباہ
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ اور وائٹ ہلمٹ، ادلب پر کیمیائی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق واسیلی نبنزیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو شام کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا تھا کہا کہ ادلب کی صورت حال نہایت ابتر ہے اور اس سلسلے میں خاموش نہیں رہاجا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ، شامی فوج کے ٹھکانوں اور عوام کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ صورت حال علاقے کے ملکوں کے لئے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے۔
روسی مندوب نے کہا کہ حماہ کے مضافات میں عام شہریوں کے خلاف حملوں میں دہشت گردوں نے کیمیائی مواد کا استعمال کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روسی مندوب نبنزیا نے الرکابان کیمپ کے پناہ گزینوں کی صورت حال کو بھی افسوسناک قرار دیا اس لئے کہ امریکی فوج ان پناہ گزینوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہے اور وہاں سے نکلنے نہیں دے رہی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت ان پناہ گزینوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنا چاہتی ہے۔