Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • اسلام و مسلمان دشمنی پراقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو تشویش

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹریس نے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمان دشمنی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اینتونیو گوٹریس نے قاہرہ میں دنیا کی ممتاز اسلامی جامعہ کے مفتی اعظم احمد الطیب سے ملاقات میں کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے، ساتھ ہی نسل پرستی اور دیگر تعصبات بھی سر اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو نسل پرست سفید فام شخص کی جانب سے دو مساجد پر حملے میں 50 مسلمانوں کی شہادت جیسے واقعات  تاریخ میں سب سے ہلاکت خیز رہے ہیں۔

گوٹریس نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز باتیں اور تقاریراب سوشل میڈیا کے ذریعے جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہی ہےاوروہ مرکزی ذرائع ابلاغ کو بھی متاثر کررہی ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے قاہرہ میں واقع سیکڑوں سالہ قدیم جامعۃ الاظہرکے زیرِ اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں نسل پرستی، وطن پرستی اور قوم پرستی پروان چڑھ رہی ہے جو ایک خطرناک رجحان ہے۔

 

ٹیگس