جنگ یمن میں برطانوی کردار کا پردہ فاش
برطانیہ کے ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں جنگ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں برطانیہ کو ہونے والے مالی فوائد کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ نے جنگ یمن کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کو پانچ ارب پونڈ کے ہتھیار، خدمات اور مہارت فراہم کی ہے۔اس رپورٹ میں آیا ہے کہ برطانیہ کی بی اے ای کمپنی کے بعض سابق ملازمین سعودی عرب کے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں اور وہ فوجی مشن سے بھی آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی بی اے ای کمپنی کے فوجی ماہرین سعودی جنگی جہازوں کو یمن پر بمباری کے لیے بموں سے لیس کرنے کا کام بھی انجام دے رہے ہیں کیونکہ سعودی ماہرین میں یہ صلاحیت نہیں پائی جاتی۔چینل فور کی اس رپورٹ کے مطابق بی اے ای کمپنی کی مدد کے بغیر سعودی جنگی جہاز یمن پر پرواز کرنے اور بمباری کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے۔