پاک و ہند وزراء خارجہ کی ملاقات
May ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج کے مابین غیر رسمی ملاقات ہوئی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے انہیں واضح کیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے تو پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے، ہم تو آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔