Jul ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکیاں نظر انداز، شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے بدھ کی صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ۔

جنوبی کوریا کی فوج جے سی ایس کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر واقع جزیرہ نماهوڈو سے تجربے کئے ۔ اسی مقام سے شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے بھی میزائلوں کا تجربہ کیا تھا ۔

پیانگ یانگ نے یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کو روکنے کے مقصد سے کیا تھا ۔ جے سی ایس کے مطابق شمالی کوریا نے اپنی مشرقی بندرگاہ وونسون سے تقریبا صبح پانچ بجکر چھ منٹ پر پہلا میزائل جبکہ پانچ بجکر 27 منٹ پر دوسرا میزائل کا تجربہ کیا ۔ جےسی ایس کے مطابق ان میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت تقریبا 250 کلو میٹر تھی ۔ میزائل 30 کلومیٹر کی بلندی تک گئے ۔ جنوبی کوریا اور امریکہ ان تجربوں کا تجزیہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

 

ٹیگس