Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ناردرن آئرلینڈ سرحد کو بریگزیٹ ڈیل سے علیحدہ کرنے کی درخواست مسترد

یورپین قیادت نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے ناردرن آئرلینڈ کی سرحد کو بریگزیٹ ڈیل سے علیحدہ کرنےکی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نےسوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہےکہ بیک سٹاپ آئر لینڈ کے جزیرے پر ہارڈ بارڈر سے بچنے کیلئے ایک انشورنس ہے جب تک کہ اس کا کوئی متبادل نہ مل جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز برطانوی وزیراعظم نے یورپین کونسل کے صدر اور یورپین کمیشن کے سربراہ جاں کلاڈ جنکر کو ایک خط تحریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ یورپ بریگزٹ ڈیل سے آئرش بیک سٹاپ کو ختم کرے ۔ جبکہ انہوں نے اسے غیر جمہوری بھی قرار دیا تھا۔ اس کے جواب میں سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹسک نے مزیدکہا کہ جو لوگ آئرش بارڈر ختم کرنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن اس کے متبادل کوئی حقیقت پسندانہ تجویز پیش نہیں کررہے وہ بھی بنا تسلیم کئےاس کی حمایت ہی کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس