امریکہ کی جانب سے شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کی حمایت
Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیئو نے شام پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی حمایت کی ہے
امریکی وزیرخارجہ پمپیئو نے اتوار کی رات صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں شام پر صیہونی فوجیوں کے حملوں کو اپنے دفاع سے تعبیر کیا اور اس کی حمایت کی -
صیہونی حکومت نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات شام پر حملے کئے تھے صیہونی جنگی طیاروں نے سنیچر کی رات شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع عقربا دیہات پر کئی میزائل فائر کئے تاہم شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا- اسرائیل ، دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے لئے ہمیشہ شامی فوج کے اڈوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتا رہتا ہے-
غاصب صیہونی حکومت کو شام میں دہشتگردوں کی شکست پر سخت تشویش لاحق ہے-