ٹرمپ نے کی چینی مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے کی تصدیق
Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
امریکی صدر نے چینی مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے تصدیق کی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل یکم ستمبر سے چین سے درآمدشدہ مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے کی تصدیق کی ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کیمپ ڈیوڈ کے لئے روانہ ہونے سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ امریکہ چین سے درآمد شدہ مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرے گا اور اس کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت بھی جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم ستمبر سے چینی مصنوعات پر نئے ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری کر لی ہے اور اسے مقررہ وقت پر نافذ کیا جائے گا ۔
ادھر چین کا کہنا ہے کہ چین امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔