Oct ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکا میں فائرنگ سے 7 ہلاک وزخمی

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 32 سے 49 سال کے درمیان ہیں، جب کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ علی الصباح پولیس کو بروکلین کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملی اور جب اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، تو وہاں چار افراد مردہ پائے گئے۔ ہلاک شدگان مرد تھے۔ حملہ آور 2 مسلح افراد تھے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم امریکہ کی کسی حکومت نے اسلحے رکھنے پر کنٹرول کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اکیس ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے ایک سو پچھتر واقعات پیش آئے جن میں تین سو اٹھارہ افراد ہلاک اور چھے سو دو افراد زخمی ہوگئے۔ سن دوہزار انیس کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے اکتالیس ہزار نو سو واقعات پیش آئے جن میں گیارہ ہزار ایک سو نو افراد ہلاک اور بائیس ہزار نو سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس