کینیڈا کا ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان
کینیڈا نے ترکی کو ہتھیاروں کی نئی فروخت روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
شام میں کردوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی جاری ہے اورشام میں ترکی کا حملہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے جس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا نے ترکی کو ہتھیاروں کی نئی فروخت روکنے کا اعلان کیا ہے۔
فوجی کارروائی کے آغاز پراسلامی جمہوریہ ایران نے سخت رد عمل دکھایا جس کے بعد ہالینڈ، جرمنی اور فرانس نے ترکی کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاہدے معطل کردیئے تھے اور کینیڈا نے بھی اسلحے کی فروخت بند کردی ہے۔
کینیڈا کا کہنا ہے کہ ترکی کو اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق کیے گئے تمام معاہدوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
شمالی شام پر ترکی کے فوجی حملوں کی شام ، عالمی برادری اور یورپی ممالک کی جانب سے سخت مخالفت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد شروع ہوئی ہے۔