Nov ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

پولی ٹيکنک يونيورسٹی گزشتہ درميانی شب شروع ہونے والی شديد جھڑپوں کے باعث میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں 5 ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

اس دوران مظاہرین سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم، اینٹیں برساتے اور اپنے بچاؤ کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ طلبہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے سے جامعات میں احتجاج کا آغاز کیا گیا تھا تاہم پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں مسلسل 25 ہفتوں سے پر تشدد ریلیاں نکالی جارہی ہیں جن کا مقصد چین سے آزادی حاصل کرنا اور جمہوریت لانا ہے۔

 

ٹیگس