شمالی کوریا :امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں
شمالی کوریا :امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں
Nov ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین ایک بار پھر اختلافات شدید ہو گئے ہیں۔
اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے مشیر کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی ہے تو اسے شمالی کوریا کے خلاف تمام معاندانہ پالیسیوں اور اقدامات کو ترک کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ جب تک ہمیں کچھ ملےگا نہیں ہم دیں گے بھی نہیں۔