Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • بریگزیٹ کے بیلجیئم پر پڑنے والے اثرات

بریگزیٹ کے بیلجیئم پر اثرات پڑنے والے ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات اور بورس جانسن کی کامیابی کے بعد اب یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ برطانیہ یورپ سے علیحدہ ہو جائے گا۔ اس علیحدگی کا اثر یورپی یونین اور خود برطانیہ پر کس حد تک ہو گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم فی الفور اس کا اثر بیلجیئم پر پڑے گا اوربرطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے نتیجے میں بیلجیئم کے 42 ہزار افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

بیلجیئم کی معروف لیون یونیورسٹی اور فلامش گورنمنٹ کی جانب سے کروائی گئی تازہ تحقیق میں بتائی گئی ہے کہ بیلجیئم کا فلامش بولنے والا علاقہ جو کہ فلاندرز کہلاتا ہے وہاں سے 28 ہزار، فرانسیسی زبان بولنے والوں کے علاقے والونیا سے 10 ہزار اور دارالحکومت برسلز سے 4 ہزار نوکریاں ختم ہوجائیں گی۔

بیلجیئم کا دوسرا بڑا اور ساحلی شہر اینٹورپن اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ جہاں سے 7 ہزار 900 افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

اس تحقیق کے مطابق جو شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ان میں خوراک اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

اسٹڈی کے مطابق بریگزیٹ کے بعد اگر یورپ اور برطانیہ کے درمیان تجارت کا کوئی قابل عمل فارمولا نکل آتا ہے تو اس کے ذریعے ان 42 ہزار میں سے 6 ہزار ملازمتوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

ٹیگس