Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی صدرٹرمپ کا مواخذہ21 جنوری کو

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کانگریس کے کام میں رکاوٹ ڈالی، جبکہ صدر ٹرمپ اس الزام سے انکار کرتے ہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ سینیٹ میں چلانے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے، مواخذہ کی کارروائی ایوانِ نمائندگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کا مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔

مواخذے کی کارروائی میں صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔

امریکی آئین کے مطابق صدر کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے اس صورت میں ہٹایا جا سکتا ہے جب انہیں بغاوت، رشوت ستانی، کسی بڑے جرم یا بد عملی کی وجہ سے سزا دینا درکار ہو۔

تاریخ میں صرف دو امریکی صدور اینڈریو جانسن اور بل کلنٹن کا مواخذہ ہوا ہے مگر دونوں کو سینیٹ نے بری کر دیا تھا۔

ٹیگس