Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں امریکی فوجوں کی پوزیشنوں میں تبدیلی کا منصوبہ

امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجوں کی پوزیشن میں تبدیلی کر رہے ہیں۔

امریکی وزیرجنگ مارک ایسپر نے دعوی کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ایشیائی ملکوں میں تعینات امریکی فوجوں کی پوزیشنیں تبدیل کی جارہی ہیں اور یہ عمل اکتوبر سے شروع ہوجائے گا۔ امریکی وزیرجنگ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجوں کی پوزیشنوں میں تبدیلی کا مقصد پینٹاگون کی ترجیحات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہے ۔ امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ اقدام امریکا کے دفاعی منصوبوں میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کے  تحت انجام پا رہا ہے۔

امریکی افواج کی پوزیشنوں میں یہ تبدیلی ایک ایسے وقت انجام پارہی ہے جب امریکی وزیرجنگ کو یہ توقع ہے کہ وہ روس اور خاص طورپر چین کو کنٹرول کرنے کے لئے ایشیا میں مزید امریکی فوجیں بھیج سکیں گے۔ جبکہ امریکی حکام ابھی تک یہ دعوی کررہے تھے کہ عراق شام اور افغانستان جیسے ملکوں میں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انہوں نے اپنی فوجیں ان ملکوں میں بھیجی ہیں۔ امریکی وزیرجنگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عراقی عوام نے جمعے کو ملین مارچ میں شرکت کرکے اپنے ملک سے غاصب اور دہشت گرد امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس