کینیا کے پرائمری اسکول میں افسوسناک واقعہ14 بچے جاں بحق
Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 14 بچے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ کینیا کے ٹاؤن کاکامیگا کے اسکول میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی کے بعد بچے اسکول سے اپنے گھروں کیلئے جارہے تھے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
کینیا پولیس نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی، پولیس نے اس حوالے سے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔
کینیا کے وزیر اعظم رائلہ اوڈنگا نے ٹوئٹر پیغام میں بچوں کے والدین سے دکھ کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔