Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ کے ایک فوجی نے ۲۰ جانیں لیں

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے تھائی لینڈ کے شمال مشرقی شہر میں فوجی اہلکار کی فائرنگ میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تائید کی ہے۔

ترجمان نے فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی صحیح تعداد نہیں بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہيں ہو سکا ہےکہ شاپنگ مال میں مسلح افراد نے کسی کو یرغمال بھی بنایا رکھا تھا یا نہیں جبکہ اب تک وہ فرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کی شروعات شام کو تھائی فوج کی بیرکس میں ہوئی جہاں سارجنٹ میجر کی فائرنگ میں ایک فوجی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد مذکورہ فوجی اہلکار گاڑی چوری کرکے ڈاون سینٹر کی جانب بھاگا۔ ٹاون سینٹر میں مذکورہ فوجی اہلکار نے مشین گن سمیت فوج سے چرائے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

مال میں گھسنے کے بعد لوگوں اور میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے حملہ آور نے کہا کہ وہ ایسی کوئی معلومات شیئر نہ کریں جس سے مال میں موجود افراد کی زندگی خطرے میں آ جائے۔

ٹیگس