Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس سے اموات 811 ہو گئی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 811 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے چین میں متاثر افراد کی تعداد 36 ہزار 693 ہو گئی ہے، یہ بیماری ووہان شہر میں دسمبر میں پھیلی تھی جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 2 درجن سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔

2002 اور 2003 کے درمیان سارس بیماری کے سبب سات سو چوہتر افراد ہلاک اور آٹھ ہزار ایک سو بیمار ہوئے تھے۔ یہ صورت حال آٹھ ماہ کے دوران چھبیس ملکوں میں پیش آئی تھی جس میں 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔

کورونا سے صرف ہوبے صوبے میں سات سواسی افراد ہلاک اور ستائس ہزار ایک سو بیمار ہوئے ہیں تاہم ہوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ آج صرف دو ہزار ایک سوسنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران سب سے کم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 46 ہوگئی ہے جبکہ فرانس کے پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

 

ٹیگس