Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ایک سال میں شمالی کوریا کا تیرہواں میزائل تجربہ

شمالی کوریا کے رہنما نے کسی بھی طرح کے اچانک حملے کا مقابلہ کرنے کی غرض سے، ملک کی میزائلی توانائی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میزائل تجربے کے پروگرام میں شرکت کی۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے اس طرح کے میزائل تجربے پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توپخانے کے یونٹ سے کہا کہ وہ بھی اپنی تقویت کے لئے مزید اقدام کرے-

گذشتہ ایک برس کے دوران شمالی کوریا نے یہ تیرہواں میزائل تجربہ کیا ہے -

امریکا اور شمالی کوریا کے ماہرین کے درمیان مذاکرات کا پچھلا دور جو اسٹاک ہوم میں ہوا کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا - اسٹاک ہوم مذاکرات کی ناکامی کے بعد شمالی کوریا کے حکام نے کہا تھا کہ جب تک واشنگٹن پیونگ یانگ کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات ترک نہیں کر دیتا،  وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے -

ٹیگس