Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • موقع پرست امریکہ تیل ذخیرہ کرنے میں جٹا

امریکی وزارت توانائی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر خام تیل کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے۔

بلومبرگ نیوز کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد امریکی وزارت توانائی نے خام تیل کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت توانائی نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ ملک کے اسٹریٹیجک پیٹرولیئم ذخائر میں، خام تیل جمع کرنے کا کام تیزی کے ساتھ شروع کر دیا جائے۔
امریکی وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیل کی خریداری کی درخواست عنقریب پیش کر دے گی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز، ملک کے توانائی سے متعلق اداروں کے سربراہوں کو حکم دیا تھا کہ تیل کی منڈی میں قیمتوں میں گراوٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تیل کی خریداری کریں۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔ انیس سو ستر کے عشرے میں عربوں کی تیل کی پابندیوں کے بعد امریکا نے تیل کے اسٹریٹیجک ذحائر قائم کئے ۔ ان ذخائر میں اکہتر کروڑ پینتیس لاکھ بیرل تیل رکھنے کی گنجائش پائی جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس وقت خلیج میکسیکو میں موجود نمک کی غاروں میں بھی تیل کے گوداموں میں ترسٹھ کروڑ پانچ لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔ 

ٹیگس