Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • چین میں خوفناک آتشزدگی، 19 افراد ہلاک

چین کے صوبے سیچووان کے نینگنان علاقے میں خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 19 اہلکار شعلوں میں گِھر گئے اور بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سیچووان کے جنگلات کے قریب واقع فارم ہاؤس میں معمولی آگ لگی تھی جو تیز ہوا کے ساتھ ساتھ جنگلات تک پہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم کو بھیجا گیا تھا جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف تھا کہ اس دوران اچانک ہوا نے رخ تبدیل کرلیا جس کی وجہ سے آگے کے شعلے اہلکاروں کے گرد پھیل گئے۔ اہلکاروں کی خود کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اورآگ کے بلند و بالا شعلوں میں گھرے 19 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کا عملہ اور محکمہ جنگلات کے ’گائیڈز‘ بھی شامل ہیں۔

ٹیگس