Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر صحت بھی کورونا کا شکار

صیہونی حکومت کے وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں

صیہونی حکومت کے ذرائع نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اب تک قومی سیکورٹی کے امور میں صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے مشیر میر بن شبت اور وزارت صحت کے ڈائرکٹر جنرل موشے بار سیمان توف سمیت کئی سینئر صیہونی حکام کورونا میں مبتلاء ہیں اور قرنطینہ کی حالت میں دن بتا رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر کی ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد نیتن یاہو اور ان کے معاون کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا تھا اور آج ان کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد انھیں قرنطینہ سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے طبی وسائل کی کمی کے باعث صیہونی وزارت جنگ کو میزائل بنانے والی فیکٹریوں کو وینٹی لیٹر مشینیں تیار کرنے کے کام پر لگانا پڑا ہے۔ صیہونی حکام کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بدھ تک چھے ہزار بانوے افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے تھے جن میں سے چھبیس کو اپنی جان بھی گنوانی پڑی  ہے۔ قریب پچانوے افراد کی حالت بھی نازک بتائی گئی ہے۔

ٹیگس