برطانیہ، عوام کو غذائی اشیاء کے حصول میں سخت دشواریاں
برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے اس ملک کے 15 لاکھ سے زائد افراد کو غذائی اشیاء کے حصول میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روزنامہ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والی رپورٹوں اور تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے جاری قرنطینہ کی وجہ سے برطانیہ کے 15 لاکھ سے زائد افراد کو غذائی اشیاء کے حصول میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے ویلفیئر ادارے جو لوگوں تک غذائی اشیاء پہنچانے کا کام کرتے ہیں انہیں غذائی اشیاء کی مانگ میں اضافے سے روبرو ہونا پڑا ہے اور وہ عوام کی ڈیمانڈ کو پورا نہیں کر پا رہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں وہ کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے اور ہسپتالوں میں جگہ بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں 78 ہزار 991 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے کہ جن میں سے اب تک 9 ہزار 800 سے زائد افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔