Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک سے لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی اپیل

یورپی یونین نے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے خاتمے میں عجلت سے کام نہ لیں۔

 کورونا وائرس کے بارے میں یورپی کمیشن کی جانب سے تیار کی جانے والی دستاویز میں رکن ملکوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حالات میں اس وقت تک نرمی نہ کریں جب تک کورونا کے پھیلاؤ میں قابل ذکر حدتک کمی اور اس کی نئی لہر کے مقابلے کے لیے استپالوں میں لازمی گنجائش پیدا نہ ہو جائے۔ 
بعض یورپی ممالک اقتصادی لحاظ سے شدید دباؤ کا شکار ہیں اور انہوں نے صورتحال میں نرمی اور ہنگامی حالت کے بتدریج خاتمے کی جانب قدم بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ 
اٹلی نے منگل کے روز بک اسٹورز اور پوشاک کی دوکانوں سمیت متعدد تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ 
 اسپین نے آئندہ ہفتے سے ملک میں پیداواری سرگرمیاں پھر سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پولینڈ نے بھی انیس اپریل سے ملک میں تجاری مراکز کھولنے حکم دیا ہے۔ 
 ڈینمارک جیسے بعض یورپی ملکوں نے مزید قدم آگے بڑھاتے ہوئے اسکول کھولنے کے احکامات صادر کیے ہیں جبکہ آسٹریا میں یکم مئی سے بڑے شاپنگ مالز بھی کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 
 قابل ذکر ہے کہ بیشتر یورپی ملکوں میں کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بعض ممالک میں یہ اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ 

ٹیگس