Apr ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اقتصادی جھٹکے کے لئے تیار رہے: امریکی مشیر اقتصادیات

وائٹ ہاوس کے مشیر اقتصادیات کوئن ہاسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران امریکہ کی شرح نمو میں غیر معمولی کمی کا امکان پایا جاتا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کوئن ہاسٹ نے امریکی اقتصادی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی معیشت کو پہنچے والے کسی بڑے دھچکے کے لیے تیار رہنا چاہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور دنیا میں تیل کی طلب اور رسد کے درمیان پیدا ہونے والے عدم توازن کے نتیجے میں پیر کے روز تاریخ میں پہلی بار امریکی تیل کی قیمت صفر ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی اور دن کے اختتام تک اس میں مزید سینتیں اعشاریہ چھے تین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔
ایک جانب کورونا وائرس نے عالمی معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے تو دوسری جانب سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی جنگ نے عالمی منڈی میں رسد اور طلب کے درمیان توازن کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ 

ٹیگس