کورونا وائرس کے بارے میں واشنگٹن کا دعوا بے بنیاد ہے: ڈبلیو اچ او
عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ابھی تک اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ہے کہ کورونا وائرس کا سرچشمہ نیچر نہیں ہے.
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو اچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مائکل رایان نے کہا ہے کہ اس ادارے کو ابھی تک امریکہ سے ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ کورونا وائرس کا سرچشمہ نیچر نہیں ہے۔
مائکل رایان نے مزید کہا کہ یہ موضوع بدستور ایک وہم و گمان ہی رہے گا۔ ڈبلیو اچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت، اس سلسے میں علمی بنیاد پر کام کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے اس عہدیدار کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کا سرچشمہ نیچر ہی ہے۔ ڈبلیو اچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا وائرس کی اصل جڑ کے بارے میں کسی بھی طرح کا بیان سیاسی نہیں بلکہ سائنسی بنیاد پر ہونا چاہئے۔
امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے حکام بارہا یہ دعوی کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔