May ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کورونا کا قہرجاری، لاکھوں افراد ہلاک و متاثر

دنیا بھر میں کورونا کا زور نہ فقط برقرار ہے بلکہ کورونا وبا کا قہرمسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس نے اب تک لاکھوں گھروں کے چراغ گل کردیئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 241 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 364 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 201 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 17 ہزار 185 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 60 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 299 ہو چکی ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 230 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 79 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 510 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 588 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 723 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 859 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 689 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 35 ہزار 569 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 229 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 432 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہوئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار887 ہو گئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 14 ہزار 265 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 76 ہزار 236 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 52 ہزار 470 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 699 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 85 ہزار 559 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس