May ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ملک کے لئے بڑا خطرہ، امریکی تجزیہ نگار

امریکا کے مشہور تجزیہ نگار تھامس فریڈمین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وبا کو بہت ہی خراب طریقے سے ڈیل کیا ہے۔ 

ٹرمپ روزانہ جو پریس کانفرنس کر رہے ہیں وہ امریکا کے عوام کی صحت کے لئے بہت ہی خطرناک ہے۔ 
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں فریڈ مین نے لکھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ ہی ٹرمپ سے بھی عوام کو بچانے کے لئے ہرڈ ایمیونیٹی کی ضرورت ہے۔ امریکا کو کم جانی نقصان اور محدود اقتصادی نقصان کے ساتھ موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے ایسے صدر کی ضرورت ہے جو پارٹی بازی سے دور رہتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر مثبت بحث پیش کرنے کی توانائی رکھتا ہو۔
اس وقت اخلاق، اقتصاد اور ماحولیات کا بحران ہے جس سے ملک کو باہر نکالنا ہے۔ 
امریکی معاشرے کو تقسیم کرنے والی اپنی پالیسیوں اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اینٹی سپٹیک دوائیں پینے جیسی تجویز کے ذریعے ٹرمپ کورونا وائرس سے لڑنے کی عام ایمیونیٹی کو ہی کمزور نہیں کر رہے ہیں بلکہ عوام کی سمجھداری کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ عام لوگ سائنس اور توہم پرستی میں کوئی فرق نہیں کر پائیں گے۔ 
امریکیوں کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی وبا ٹرمپ کے دور حکومت میں آئی ہے۔ 
امریکا کو تب تک مسلسل ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑے گا جب تک ایسا لیڈر نہیں مل جاتا جو عوام کی حفاظت اور کام کاج کی بحالی، اسی طرح ماحولیات کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کو آپس میں ہماہنگ کر سکے۔
پہلے کی اشارے ملنے لگے تھے کہ المیہ قریب آ رہا ہے لیکن کوئی اس کے بارے میں بات ہی کرنے پر تیار نہیں تھا۔ کورونا کی وبا فطرت کے بر عکس مسلسل بڑھتی انسان کی تباہ کن لڑائی کا نتیجہ ہے۔  
ٹرمپ کو تو بس اقتصادی فائدے اور ترقی ہی نظر آتی ہے اور اس کے بارے میں فکر کرنا اور باتیں کرنا انہیں پسند ہے۔ جب ٹرمپ یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ امریکا آئیڈیل اقتصادی صورتحال میں پہنچ چکا ہے تبھی کورونا کی وبا نے ملک پر حملہ کر دیا اور اس نے سب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا۔ 
ماخذ:
نیویارک ٹائمز

* مذکورہ تجزیہ سے سحر عالمی نیٹ ورک کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے*

ٹیگس