کرہ ارض کورونا وائرس کی لپیٹ میں
کورنا وائرس نے پورے کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور مہلک وائرس سے جان دینے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
امریکا تا حال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار 533 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 583 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 15 ہزار 870 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 249 کی حالت تشویش ناک ہے ۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 35 ہزار 341 ہوگئی جو امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سب سے بری تعداد ہے جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 818 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 169 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 26 ہزار 699 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 22 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 809 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 803 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس 17 ہزار 983 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 885 تک جا پہنچی ہے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 193 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 827 ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار603 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے اب تک 97 ہزار173 افراد صحت یاب ہوئے اوراس وائرس سے اب تک 7 ہزار119 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 199 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 615 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 329 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 854 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 837 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار941 ہو چکی ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 303 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 750 تک جا پہونچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 986 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 965 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 لاکھ 88 ہزار 831 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 24 ہزار 958 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 4 ہزار 736 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 448 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 لاکھ 59 ہزار 137 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔