May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور بنگلادیش میں پیر کو عید فطر منائی گئی

ہندوستان اور بنگلادیش کے عوام نے پیر کو مکمل اخلاص اور بڑے جوش و جذبے کے ساتھ عید الفطر منائی۔

 ہندوستان اور بنگلادیش میں کورونا کی روک تھام کے لئے ہر طرح کے اجتماعات پر سخت پابندی ہے۔ ہندوستان اور بنگلادیش میں مذہبی اجتماعات پر پابندی کے باعث مسلمانوں نے نماز عید فطر اپنے گھروں میں ادا کی۔

ہندوستانی علماء نے مسلمانوں کو کورونا کی روک تھام کے لئے نماز فطر اپنے گھروں میں ہی ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کو عید فطر کی مبارک باد پیش کی۔

بنگلادیش میں عید فطر سے ایک روز قبل گاڑیوں کی رفت و آمد پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔

واضح ہے کہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اتوار کے روز عید الفطر منائی گئی۔

ٹیگس