امریکا کا قومی پرچم نذر آتش+ ویڈیو
Jun ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran
امریکی سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
امریکہ میں نسل پرستی، نسلی امتیاز، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک پچاسوں افراد زخمی جبکہ چار ہزار سے زائد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
امریکی پولیس ہر ایک کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ان میں نامہ نگار اور صحافی بھی شامل ہیں۔
مشتعل مظاہرین نے امریکا کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا اور پولیس کے دسیوں مراکز اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے۔
ریاست لوئیزیانا کے شہر نیو اورلیانز، وسکانسن کے شہر ملواکی اور کلوراڈو کے شہر ڈینور سے بھی امریکی پولیس کی بربریت کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہوئے ہیں۔
ڈیٹرائٹ سٹی، نیویارک اور مینیاپولس میں بھی مظاہروں کی خبریں ہیں۔