جورج فلوئیڈ کی یاد میں انوکھا احتجاج+ ویڈیو
Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
امریکا میں سیاہ فام شہری کے پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے خلاف پورٹ لینڈ کے عوام نے عجیب و غریب مظاہرے کئے۔
پورٹ لینڈ کے عوام اور مظاہرین نے پل پر لیٹ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
گزشتہ ہفتے پیر کے روز امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ اس ہولناک واقعے کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد سے امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔
سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کا دائرہ ملک گیر سطح پر پھیل جانے کے بعد امریکہ کے چالیس سے زیادہ شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔