امریکہ میں حالات بے قابو ہو رہے ہیں: سروے رپورٹ
ان بی سی ٹیلی ویژن اور روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق اسّی فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ ملک میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہرے اب قابو سے باہر ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے دس میں سے آٹھ امریکیوں کا کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے اور اکثریت کا خیال تھا کہ کورونا اب بھی امریکیوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔
ان بی سی ٹیلی ویژن اور روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کے اس سروے میں شریک لوگوں نے اس بات پر شک کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال پہلے والی حالت پر لوٹ سکے گی اور اس بات پر بھی شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا کہ صدر دونلڈ ٹرمپ ملکی وحدت کو بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ سروے ایسے وقت میں کرایا گیا ہے جب امریکہ میں ایک طرف پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ملک گیر مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف کورونا کے نتیجے میں چار کروڑ امریکی بے روزگار جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں-