Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل کی اب یورپی یونین نے بھی کی مخالفت

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ناپاک امریکی و صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے کل پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ مائک پومئو کے ساتھ ہونے والے آن لائن اجلاس میں اعلان کیا کہ وہ سینچری ڈیل منصوبے کو تسلیم نہیں کریں گے۔

یورپی یونین میں خارجہ امور کے سیکریٹری جوزپ بورل نے بھی اِس آن لائن اجلاس کے بعد کہا کہ یورپی ممالک سینچری ڈیل کے مخالف ہیں۔ اسی کے ساتھ جوزپ بورل نے غرب اردن کے مزید علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے والے صیہونی منصوبے کی بھی مذمت کی اور واضح کیا کہ یورپی یونین مکمل طور پر اس منصوبے کی مخالف ہے۔

صیہونی حکومت کے سرغنہ بنیامن نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے لئے جولائی سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور صیہونی ٹولے نے مل کر سینچری ڈیل نامی ایک ناپاک منصوبہ تیار کیا ہے جسے بعض عرب ممالک منجملہ سعودی عرب اور بحرین کی حمایت بھی حاصل ہے اور اس کا مقصد فلسطینی عوام کو انکے بنیادی حقوق سے مکمل طور پر محروم کرنا ہے۔ اب تک دنیا کے دسیوں ممالک اور دینی و سیاسی شخصیتوں نے اِس صیہونی و امریکی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔

ٹیگس