Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • انگلش پریمیئرلیگ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی حمایت کردی

انگلش پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ہمارے نمائند کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کی دو ٹیموں آسٹن ولا اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کروونا وائرس کی وجہ سے سو دن کے وقفے کے بعد دنیا بھر میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی حمایت میں ٹھوس پیغام جاری کرکے لیگ میچوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔دونوں ٹیمیں جب میدان میں اتریں تو ان کے یونیفارم شرٹس پر کھلاڑیوں کے ناموں کے بجائے بلیک لائیو میٹر لکھا ہوا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ اس پیغام کے ساتھ برطانیہ کی طاقتور فوٹبال لیگ بھی سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف ہونے والے عالمی احتجاج میں شامل ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ریفری حضرات نے گراؤنڈ میں اترنے کے بعد گھٹنے زمین پر ٹکاتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔اس سے پہلے جرمن لیگ بوندیس لیگا نے بھی اسی طرح کا قدم اٹھاتے ہوئے نسل پرستی کے خلاف نفرت کا اظہار کیا تھا۔

ٹیگس