Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ملک میں کورونا کے بارے میں ٹرمپ کے ساٹھ جھوٹ

ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوری سے اب تک ساٹھ بار سے زیادہ ملک میں کورونا کے خطرات کو کم کرکے ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے صدر ٹرمپ کے بیانات کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ بائیس جنوری سے تیئس جون کے دوران کورونا وائرس کے بارے میں ٹرمپ کے استعمال کردہ جملوں میں بہت زیادہ خوش فہمی کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات کے بارے میں ٹرمپ کے جملوں کی جہت اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے موقف میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔

امریکی مرکز برائے الرجی اور انفکیشن ڈیزیز کے ڈائریکٹر اور صدر ٹرمپ کے مشیر انتھونی فوچی نے منگل کے روز کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حدتک اضافے کا سامنا ہے۔ امریکہ اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں اب تک چوبیس لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو چون افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی چکے ہیں۔

ٹیگس