Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے مہاجرت مخالف فیصلے پر امریکی جج کا فیصلہ

واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں امریکی صدر ٹرمپ کے امریکہ میں مہاجرین کے داخل ہونے پر پابندی کے فرمان کو منسوخ کر دیا ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ کے جج ٹیموتھی جیکلی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا امریکہ میں مہاجرین کے داخل ہونے پر پابندی کا فرمان غیر قانونی ہے اور وہ سماج کو، قانون کو نظر انداز کرنے کے اپنے اقدام سے مطمئن نہیں کر سکے۔ ٹرمپ حکومت کے مہاجرت دشمن قانون کے مطابق امریکہ کی جنوبی سرحدوں سے اس ملک میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کو پہلے کسی دوسرے ملک میں پناہ گزیں ہونے کی درخواست دینا پڑتی ہے۔ یہ فرمان کہ جس پر سن دو ہزار انیس سے عمل شروع ہوا ہے، ایلسلواڈور، ہونڈوراس اور گواٹے مالا سے امریکہ میں داخل ہونے والے مہاجرین کو روکنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

مہاجرین کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر ایسے عالم میں عمل درآمد شروع ہوا ہے کہ امریکہ کے امیگریشن قانون کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھنے والا کوئی بھی شخص اس ملک میں داخل ہونے کے بعد پناہ گزیں ہونے کی درخواست دے سکتا ہے۔

ٹیگس