Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکا کی قرارداد تعمیری نہیں ہے: روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بار پھر ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندی کی مدت میں توسیع کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے مسودۂ قرارداد کی مخالفت کی ہے۔

ماریا زاخاروا نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندی کی مدت میں توسیع کی قرارداد کے مسودے کا مخالف ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مسودے میں ایسی شقیں ہیں جن کا ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مسائل کے حل سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مسودے میں ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندی کی مدت میں غیر معینہ وقت کے لیے توسیع کی بات کی گئي ہے جو ایران کے خلاف امریکا کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تناظر میں ہے۔

زاخاروا نے کہا کہ اس مسودے میں ایسی باتیں شامل ہیں جن کا ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مسائل کو حل کرنے سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس کی نظر مں ایران کے خلاف نئي پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کی کوشش کے لیے غیر تعمیری ہے۔

ٹیگس