Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے قتل کے دیگر پہلووں سے پردہ اٹھ گیا

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے قتل میں ملوث امریکی پولیس افسر نے عدالت کو ایک ایسی ویڈیو دی ہے کہ جس میں اس قتل کے دیگر پہلووں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے سامنے آنے والی اس نئی ویڈیو میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں قتل کے دیگر پہلووں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

اس نئی ویڈیو میں جو سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی گرفتاری کے وقت کی ہے اس میں وہ 20 مرتبہ کہتا ہے کہ میں سانس نہیں لے سکتا اور پھر وہ سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون سے التجا کرتا ہے کہ میرے گھر والوں کی خاطر اپنے گھٹنے کو میری گردن سے اٹھاؤ لیکن پولیس افسر اس کی بات نہیں مانتا اور وہیں اس کی موت ہو جاتی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے نسلی امتیاز کے تحت قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی باشندے جارج فلوئیڈ  کوشہید قرار دیا۔

ننسی پلوسی نے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جارج فلوئڈ کی شہادت اس بات کا باعث بنی کہ پرامن مظاہرین امریکہ میں تبدیلیوں کا نعرہ لگائیں جبکہ اس وقت امریکہ کو پیشرفت کیلئے تبدیلی کی ضرورت ہے۔

امریکہ میں دوہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نہ صرف قانون پر عمل درآمد کے سلسلے میں بلکہ پورے ملک میں منظم طریقے سے نسل پرستی کا راج ہے۔ جوبائیڈن نے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں نہ صرف قانون کو نافذ کرنے میں نسل پرستی پائی جاتی ہے بلکہ گھروں میں، تعلیمی اداروں میں بلکہ ہر جگہ اس کا دور دورہ ہے ۔

واضح رہے کہ سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کیے  گئے۔ ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا ۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

ٹیگس

کمنٹس