Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ اتنے سخی تو نہ تھے!

امریکی صدر ٹرمپ جو ہمیشہ خبروں کی سرخیوں میں رہتے ہیں اس بار بھی شاید وہ اپنے اس اقدام سے چند روز تک شہ سرخیوں میں رہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے یار غار اور سابق مشیر راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ختم کر دی جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ راجراسٹون اب آزاد شخص ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان راجر اسٹون کی سزا شروع ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔

راجر اسٹون کو 2016 کے امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات میں کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ممکنہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر سوشلسٹ ہونے کا الزام لگایا جبکہ سینیٹر برنی سینڈرز کو کٹھ پتلی قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر بائیڈن انتخابات میں کامیاب ہوئے تو ان کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔

ایک سروے کے مطابق مارچ سے جون تک ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مقبولیت میں 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور وہ ٹرمپ سے آگے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس