Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں نسل پرستی مخالف مظاہرین پر گاڑیوں سے 68 حملے

امریکہ میں حالیہ سات ہفتوں کے دوران نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اڑسٹھ بار گاڑیوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں کو اب تک اڑسٹھ بار گاڑیوں سے کچلنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں احتجاج کرنے والے بہت سے مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ یہ حملے زیادہ تر امریکی پولیس کے ہاتھوں انجام پائے ہیں۔

شیکاگو یونیورسٹی کی تحقیقات کے مطابق اس قسم کا حملوں کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے اور یہ حملے سیاہ فام شہریوں کی مخالفت اور ان سے دشمنی کے تحت انجام پا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کا قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا اور ان کو کچلے جانے کی ہدایات جاری کیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس