Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ نے روس پر مزید پابندیاں عائد کیں

امریکہ کی وزارت خزانہ نے ماسکو کے خلاف واشنگٹن کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے روسی شخصیتوں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔

امریکی وزارت خزانہ نے یوکرین کے مشرقی علاقوں کی لڑائیوں میں کردار ادا کرنے اور امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام کے تحت روس کی تین شخصیتوں اور پانچ کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے بھی اعلان کیا ہے کہ جو ممالک روس کے نورڈ اسٹریم دو نامی پائپ لائن منصوبے میں شرکت کریں گے انہیں واشنگٹن کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایسے عالم میں کہ جب نورڈ اسٹریم دو پروجیکٹ روس سے یورپ کے لئے گیس برآمدات میں اضافے کے منصوبے اور یورپی کنسرشیئم پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے، امریکہ اس میں رکاوٹیں کھڑی کر کے اس منصوبے کو روکنا چاہتا ہے۔

امریکہ نے میگنیٹسکی قانون کے تحت دو ہزار بارہ سے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں۔ امریکہ نے  روس پر مشرقی یوکرین میں ہونے والی لڑائیوں میں مداخلت اور یوکرین کے حکومت مخالفین کی مدد کا الزام عائد کرتے ہوئے دو ہزار چودہ سے ماسکو کے خلاف اقتصادی و مالیاتی پابندیاں وضع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کا روس نے بھی جواب دیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس